بچوں کا دوسرے بچون سے موازنہ

یہ بڑی نادانی کی بات ہے کہ والدین دوسرے بچوں سے اپنے بچوں کا مقابلہ اور موازنہ کریں اور اپنے بچے کو دوسرے بچوں کے نمونے کی تقلید اور پیروی کرنے کا کہیں۔
ہر بچے کا اپنا ہنر اپنی صلاحیت ہوتی ہے۔ جس طرح ہر بچے کی شکل و صورت منفرد ہوتی ہے اسی طرح اس کی شخصیت بھی منفرد ہوتی ہے۔ کسی کا منہ لال دیکھ کر اپنے بچے کا منہ لال کرنا والدین کا وہ احساس کمتری ہے جس کی سزا بچے کو بھگتنی پڑتی ہے۔ آپ نے بچے سے جو ضروری کام کروانا ہے وہ اسی کے بل بوتے پر کروائیے۔
بچے کو جب بچپن سے ہی اپنے جیسے دوسرے بچوں کی تقلید اور پیروی بل کہ نقالی سکھائی جائے گی، تو اس کی اپنی شخصیت مسخ ہو جائے گی۔ وہ اپنا آپ کیا دریافت کرے گا جب اس کی آنکھیں ہر وقت کسی نمونے کی تلاش میں اپنی ذات سے باہر دیکھتی رہیں گی۔
اپنے بچے کا ٹیلنٹ تلاشیے۔ خدا نے اس کو جس قسم کی خاص صلاحیت سے نوازا ہے، وہ دیکھیے کیا ہے۔ اسے ابھارنے میں اس کو سہولت فراہم کیجیے۔لیکن اس سہولت فراہم کرنے میں اس پر ایسا دباؤ نہ ڈالیے ، اور ایسی توقعات وابستہ نہ کیجیے جس کے بوجھ تلے وہ دب کر رہ جائے۔علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال نے لکھا ہے کہ وہ بچپن میں بہت اچھی ڈرائینگ بناتے تھے۔ علامہ کو لگا کہ شاید یہ بہت اچھا مصور بن سکتا ہے۔ انھوں نے یورپ سےمایہ ناز مصوروں کی کچھ پینٹنگز منگوائیں اور جاوید اقبال کو دیں۔ ان پینٹنگز کو دیکھ جاوید اقبال کا حوصلہ ٹوٹ گیا کہ وہ کبھی ان جیسی پیٹنگز نہیں بنا سکتا۔ انھوں نے مصوری چھوڑ دی۔
بچے کو خود کو دریافت کرنے میں والدین کو صرف سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھیں بچوں کی شخصیت سازی نہیں کرنی چاہیے۔ شخصیت تو ان کو خدا نے دے کر بھیجا ہوتا ہے۔ بچے کی شخصیت کی دریافت اور نمو میں سہولت کاری کے علاوہ انھیں کچھ اور نہیں کرنا چاہیے۔

اس تحریر كو شیئر كریں
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email
Dr Irfan Shehzad

Dr Irfan Shehzad

Dr Irfan Shehzad belongs to Rawalpindi, Pakistan. He holds a doctorate in Islamic Studies from National University of Modern Languages (NUML) Islamabad, Pakistan. He is working as a companion to Ghamidi Center of Islamic Learning Dallas, USA. He is an assistant research fellow with Al-Mawird Pakistan. He is the author of the book, “Qanoon-e-Itmam-e-Hujjat awr Us kay Itlaqaat: Janab Javed Ahmad Ghamidi ki Tawzihaat par Aetrazaat awr Ishkalaat ka Jaiza”, published by Almawrid Lahore Pakistan. Dr Irfan Shehzad writes and speaks on religious, social and sociopolitical issues. His articles are published in different scholarly journals including Ishraq, Lahore, Pakistan, Al-Shariah Gujranwala Pakistan and on social media.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *