یہ زندگی کبھی جو
مفلس کی بے کسی تھی
دنیا کی بے حسی پر
اک زندہ خود کشی تھی
بجھتے ہوئے سے شعلوں
میں جھلملاتی آنکھیں
خاموش پڑتی آہیں
ٹوٹے ہوئے سے سپنے
ہارا ہوا جنوں تھا

اتنے بڑے جہاں میں
اک آشنا نہیں تھا
اور ہو چلا یقیں تھا
کوئی آشنا نہ ہوگا
سود و زیاں کی دنیا
میں باووفا نہ ہوگا

کئی نگاہیں دیکھیں
بہت دلوں میں جھانکا
آواز دے کے روکا
آغاز دے کے جانا
چاہت تھی، دلکشی تھی
انداز تھے، ادا تھی
لیکن کسی ادا میں
انداز میں، صدا میں
مجھ کو ملا نہیں تھا
گوہر کوئی وفا کا

راہِ تلاش سے سب
سمّیٹ کر امیدیں
واپس میں چل پڑا تھا
کہ پھر نجانے کیسے
نامہرباں فلک سے
بادل برس پڑے تھے
ترسے ہوئے سے غنچوں
کے خواب کھِل گئے تھے
صحرا بھی ہنس پڑے تھے
کہ تم جو مل گئے تھے

کوئی روشنی یقیں کی
آنکھوں کے راستے سے
روح میں اتر گئی تھی

کیا بے کسی ، کیا آہیں
کیا جھلملاتی آنکھیں
وہ مہرباں ملا تو
دنیا ہی کچھ نئی تھی

فطرت کی وسعتوں میں
کوئی اور اس سا ہوگا؟
چاہت ہے، دلکشی ہے
انداز ہے، ادا ہے
وہ پیکرِ وفا ہے
وہ بے حسوں کی دنیا میں
معجزہ خدا کا
مرہم مری انا کا

اس کی نظر سے دیکھا
کہ یہ جہاں حسیں ہے
وہ ان کہی بھی سن لے
وہ ایسا دلنشیں ہے
آنکھیں زبانِ دل ہیں
دل کا مجھے یقیں ہے
ہے اتنا میرا اپنا
میرے ستم پہ مجھ کو
کہتا بھی کچھ نہیں ہے

یہ زندگی اسی کی
جذبے جنوں بھی اس کے
دل بھی اسی کا روح بھی
اور دل کا آرزو بھی

گو زندگی سے مجھ کو
سب کچھ ملا نہیں ہے
جو زندگی میں تم ہو
تو گئے دنوں سے مجھ کو
کوئی گلہ نہیں ہے
ستمبر 2007

اس تحریر كو شیئر كریں
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email
Dr Irfan Shehzad

Dr Irfan Shehzad

Dr Irfan Shehzad belongs to Rawalpindi, Pakistan. He holds a doctorate in Islamic Studies from National University of Modern Languages (NUML) Islamabad, Pakistan. He is working as a companion to Ghamidi Center of Islamic Learning Dallas, USA. He is an assistant research fellow with Al-Mawird Pakistan. He is the author of the book, “Qanoon-e-Itmam-e-Hujjat awr Us kay Itlaqaat: Janab Javed Ahmad Ghamidi ki Tawzihaat par Aetrazaat awr Ishkalaat ka Jaiza”, published by Almawrid Lahore Pakistan. Dr Irfan Shehzad writes and speaks on religious, social and sociopolitical issues. His articles are published in different scholarly journals including Ishraq, Lahore, Pakistan, Al-Shariah Gujranwala Pakistan and on social media.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *