قسط 1
زبانی حفظ
ہمارے مدرسے کے مفتی صاحب نے حفظ کی کلاس کے حافظ صاحب کو ان کی علت المشائخ والی حرکتوں کی وجہ سے نکال دیا تو مجھے حکم ہوا کہ جب تک کسی حافظ صاحب کا انتظام نہیں ہو جاتا حفظ کی کلاس میں سنبھالوں ۔ میں حافظ نہیں تھا۔ تاہم حکم پر عمل کیا۔ ایک بچہ جس نے 2 یا 3 سپارے حفظ کر لیے ہوئے تھے مجھ سے سبق لینے آیا۔ میں نے اسےکہا : “تم پڑھو، غلطی ہوئی تو میں بتا دوں گا۔ ” میرا خیال تھاکہ حروف کی پہچان تو اب تک بخوبی ہو گئی ہوگی۔ اس نے بتایا کہ وہ پڑھ نہیں سکتا۔ میں نے کہا :”یہ کیسے ممکن ہے؟ تم کوشش توکرو۔” مگر اس سے ایک لفظ بھی پڑھا نہ گیا۔ مجھے حیرت ہوئی۔ جب زیادہ کرید کی تو معلوم ہوا کہ اس بچے کو ناظرہ پڑھے بغیر ہی حفظ کی کلاس میں بٹھا دیا گیا تھا۔ اور اس نے جو حفظ کیا تھا وہ محض آوازوں کو یاد کر کے کیا تھا اسے کسی حرف کی پیچان نہ تھی۔
جب مفتی صاحب کو اس کی اطلاع دی تو فرمایا کہ کوئی بات نہیں۔ یہ بھی قرآن کی برکت ہے کہ وہ بنا پڑھے یاد کر لیتا ہے۔

اس تحریر كو شیئر كریں
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email
Dr Irfan Shehzad

Dr Irfan Shehzad

Dr Irfan Shehzad belongs to Rawalpindi, Pakistan. He holds a doctorate in Islamic Studies from National University of Modern Languages (NUML) Islamabad, Pakistan. He is working as a companion to Ghamidi Center of Islamic Learning Dallas, USA. He is an assistant research fellow with Al-Mawird Pakistan. He is the author of the book, “Qanoon-e-Itmam-e-Hujjat awr Us kay Itlaqaat: Janab Javed Ahmad Ghamidi ki Tawzihaat par Aetrazaat awr Ishkalaat ka Jaiza”, published by Almawrid Lahore Pakistan. Dr Irfan Shehzad writes and speaks on religious, social and sociopolitical issues. His articles are published in different scholarly journals including Ishraq, Lahore, Pakistan, Al-Shariah Gujranwala Pakistan and on social media.

3 Replies to “مفتی نامہ”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *